درخواست برائے ٹکرز
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سندھ اور نگ زیب پنھور نے ستمبر میں پکڑی جانے والی منشیات کی تفصیلات جاری کردیں
وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عاطف رحمان کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائیاں
یکم ستمبر سے 20 ستمبر تک صوبے بھر 13 مقدمات درج کئے گئے
منشیات فروشی میں پکڑے جانے والے ملزمان کی تعداد 14 رہی
ایک گاڑی اور 6 موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لیا گیا
ایک کلو 50 گرام ہیروئن جبکہ 25 کلو 310 گرام چرس پکڑی گئی
کرسٹل ( منشیات ) ایک کلو 780 گرام جبکہ 400 لیٹر غیر قانونی شراب بھی پکڑی گئی ۔
محکمہ منشیات سندھ منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کررہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اورنگ زیب پنھور
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے قطر اسپتال کے دورے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو اسپتال میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر انکوائری کی ہدایت دی
* قطر اسپتال میں کتنے سوئیپرز ہیں اور وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں یا نہیں؟، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* سندھ گورنمینٹ قطر اسپتال میں مریضوں نے ادویات نہ ہونے اور نہ ملنے کی شکایت کی، مقبول باقر
* اسپتال کے اندر کتنے نجے میڈیکل اسٹورز چل رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* مریضوں کو اسپتال کے اسٹور سے دوائیں نہ دینا کہیں نجی میڈیکل اسٹورزکے کاروبار کو بڑھانا تو نہیں؟ مقبول باقر
* کہیں نجی میڈیکل اسٹور اور اسپتال انتظامیہ میں گٹھجوڑ تو نہیں، نگراں وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو انکوائری کی ہدایت دیدی
* اسپتال کے میڈیکل اسٹور ادویات کی خریداری میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* جب ادویات کی لوکل پرچیز کا بجٹ بھی ہے تو پھر خریداری میں دیر کیوں!؟ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو سوال
* قطر اسپتال کے ایم ایس کو نجی میڈیکل اسٹور کو ساتھ کن شرائط پر دکانیں کرائے پر دی گئی ہیں پتا نہیں تھا! نگراں وزیراعلیٰ
* کسی بھی سرکاری اسپتال کی کوئی بھی دکان کرائے پر دینے کے قوائد و ضوابط ہونے چاہئیں، جسٹس (ر) مقبول باقر
* نجی میڈیکل اسٹور کئی سالوں سے کورٹ سے اسٹے لے کر بیٹھے ہئں کوئی مقدمے کی پیروے نہیں کر رہا، مقبول باقر
* قطر اسپتال میں کتنہ ایمبولینس ہیں، کتنی فعال ہیں اور کتنی غیرفعال ہیں؟ ایم ایس کو پتا نہیں تھا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* مریضوں کو ایمبولینس دینے کا کیا طریقہ ہے؟ کتنے مریضوں کو سہولت دی جاتی ہے، ایم ایس انجاں تھا؟ جسٹس مقبول باقر
* ایمبولینس سروس، ان کی حالت اور کنتی فعال اور کتنی غیرفعال کی آڈٹ رپورٹ چاہیے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* گائنی وارڈ میں مریضوں کے ساتھ متعلقہ ڈاکٹروں کا رویہ اچھا نہیں تھا، جسٹس (ر) مقبول باقر
* قطر اسپتال میں مریضوں نے بہت شکایتیں کی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کا حکم دیدیا
* ای سی جی مشین خراب تھی کسی نے بنوانے کی زحمت نہیں کی، انکوائری کا حکم
* قطر اسپتال کی مرمت اور صفائی کے حوالے سے بری حالت تھی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* کیا محکمہ صحت اسپتال کی عمارت، مشینری کی کوئی انسپیکشن کرتا ہے یا نہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کا حکم دیدیا
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر قطر اسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ