بلاول بھٹو کا فیس بک سے پیسے کمانے کا مشورہ
فیس بک کے سٹارز فیچر پر پاکستانی صارفین کیسے کمائی کر سکتے ہیں؟بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے مواد تخلیق کرنے والوں (کنٹینٹ کری ایٹرز) کو آمدن حاصل کرنے کے لیے مختلف آپشنز مہیا کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں کئی ماہ قبل ’سٹارز‘ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تو شاید کم ہی پاکستانی صارفین نے اس کی جانب توجہ دی ہو۔
سنیچر کو پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ اور اس کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں جہاں فیس بک کے مالک ادارے ’میٹا‘ کے دفتر کے دورے کا بتایا وہیں ’سٹارز‘ سے آمدن کا ذکر بھی کیا۔