صبا فیصل نے بہو پر الزامات سے متعلق ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

صبا فیصل نے بہو پر الزامات سے متعلق ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نےاپنی بہو پر الزامات لگانے کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

تفصیلات کےمطابق صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتےہوئے کہا تھا کہ جس بھی گھر میں نیہا ملک جیسی عورت جاتی ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے۔انہوں نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔صبا فیصل نے واضح کیا تھا کہ اب ان کا اور پورے خاندان کا ان کے بیٹے سلمان سے کوئی تعلق نہیں۔گزشتہ روز  سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل کی جانب سے اہلیہ کی طرف داری کیے جانے کے بعد بہو پر الزامات لگانے کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں