پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر منتخب

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر منتخب

نومنتخب صدر  الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اور ہیلتھ سروسز کے چئیرمین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن کوسینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ نے آئندہ سیشن25-2022 کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاصدرمنتخب کیاگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ماہر امرض چشم ہیں اور پشاور میڈیکل کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نو منتخب صدر نے 1982ء میں راولپنڈی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ اِنہوں نے جنرل ہسپتال راولپنڈی میں رجسٹرار کے طور پر کام کیا۔ انٹرنیشنل اسلامک میڈیکل کالج اسلام آباد میں ایسوسی ایٹ ڈین اور پرنسپل کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ راولپنڈی میڈیکل کالج نے ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈیکل کالج کی سلور جوبلی کے موقع پر اِنہیں گزشتہ 25 سالوں کے بہترین ڈاکٹروں میں منتخب کیا اور انہیں بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں