گوجرانوالہ،تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
سی پی او گرجرانوالہ عمر سلامت کا کہنا تھا کہ پولیس نے اندھے قتل کے تین مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین اندھے قتل کے مقدمات میں پولیس نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اندھے قتل کے تین مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تھانہ صدر کامونکی میں 16 سالہ لڑکے حمزہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سلیم عارف مقتول کا گھریلو ملازم تھا اور اس نے اپنے ساتھی عامر کے ساتھ مل کر حمزہ کو اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش کو گوبر کے ڈھیر میں پھینک دیا جبکہ ملزمان حمزہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی فیملی سے ایک کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کرتے رہے۔ پولیس نے سائنٹیفک انداز میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقے میں تین سالہ بچے کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنے والا ملزم بھی پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ بچے سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم مقتول بچے کا ماموں زاد بھائی نکلا۔