عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عندیہ دیدیا

عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عندیہ دیدیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور سے تعلق رکھنے والے دیرینہ کارکنوں نے ملاقات کی ، عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دیرینہ کارکنوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عندیہ دیا ہے ،ذرائع کے پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن عام انتخابات سے پہلے کراسکتی ہے،عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں کو دی جائے گی، پارٹی کی تنظیم کومزید فعال کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سےچیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے دیرینہ کارکنوں کو ٹاسک بھی سونپ دیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ آپ اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کی لسٹ مرتب کرکے مجھےمہیا کریں،دو ہفتے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں