سیلاب سے تباہی پردکھ ہے،متاثرین کو جلد بحال کیا جائے گا،شہبازشریف

سیلاب سے تباہی پردکھ ہے،متاثرین کو جلد بحال کیا جائے گا،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سیلاب میں 1700  افراد جاں بحق ہوئے۔قصبوں کے قصبے سیلاب میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف کا این ایف آر سی سی کے افسروں کی سیلاب کے دوران خدمات کو سراہنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔کئی علاقے ایسے تھے جہاں پہنچنا ممکن نہیں تھا۔سیلاب کے دوران کام کرنے والوں سے ملاقات باعث فخر ہے۔مسلح افواج ، متعلقہ اداروں ، وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مل کر متاثرین کی مدد کی ۔نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سیل نے بہترین کام کیا ۔چیئر مین این ڈی ایم اے کی خدمات لائق تحسین ہیں۔مشترکہ کاوشوں اور جذبے سے متاثرین کی خدمت کے قابل ہوئے۔دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ۔مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔سیلاب کی تباہی پر دکھ ہے ، متاثرین کی جلد بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں