ڈاکٹرسیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر

ڈاکٹرسیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر

 ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی کیجانب سے فیصلے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمان کو پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جگہ  نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی  تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کیجانب سے ساری قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے گریڈ 20 کے نیک نام سرکاری افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کو نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے طور پر تعینات کیا گیاہے۔ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے اور وہ اس وقت گورنرسندھ کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں