اسبملیوں کی تحلیل کااختیاروزیراعلیٰ،وزراکےپاس ہے،اعتزازاحسن
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹراعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے، لندن میں ایک فرد نے دستاویزی بیان دے دیا ہے اور اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹراعتزازاحسن کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی کی تحلیل کاکلی طور پر اختیار وزیراعلیٰ اوروزراءکے پا س ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل میں کوئی دخل نہیں دے سکتا۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ضیا الحق کے دور میں لمبی لمبی جیلیں کاٹیں۔آصف علی زرداری سب سے ذہین کھلاڑی ہیں۔ آصف ز رداری نے کس طرح گیم کھیل کر پارٹیوں کو اکٹھا کیا۔باجوہ صاحب اب آرام و آسائش کی زندگی گزارنے کے قابل ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔لندن میں ایک فرد نے دستاویزی بیان دے دیا ہے اور اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کروائے۔ عمران خان اپنے وہی ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں۔انہیں آرام کروانا چاہیے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔