ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری
ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت294 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 302 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 روپے 2 پیسے اضافے سے 291 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں دوسری بار 300 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینچ (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری روز کے آغاز میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔