تحریک انصاف کے سابق معاون خصوصی کمرہ عدالت سے گرفتار

تحریک انصاف کے سابق معاون خصوصی قانون عارف یوسف کو ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی، پولیس نے ضمانت خارج ہونے کے بعد 9 اور 10 مئی کے واقعے کے الزام میں عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پر 9 اور 10 مئی کے دوران توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائوکے الزامات ہیں جبکہ ملزم تھانہ خان رازق کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔