ماڑی پور ٹاوُن کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا
ٹاوُن میونسپل کارپوریشن کراچی(ماڑی پور)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
مورخہ:14/اگست2023
کراچی جشنِ آزادی بھرپور ملّی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغازقومی پرچم کشائی سے ہوا۔ ماڑی پور ٹاوُن کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ٹرانزیشن آفیسرڈی،ایم،سی کیماڑی جاوید قمر، ٹاؤن چیئرمین ہمایوں محمد خان، ٹاوُن وائس چیئر مین آصف کوثر و میونسپل کمشنر و اراکین کونسل نے قومی پرچم بلند کیا اور حاضرین کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع بلدیاتی افسران وملازمین بھی موجود تھے جبکہ کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلبأوطالبات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ پرچم کشائی کے بعد اس ملک و قوم کے ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی ہمایوں محمد خان نے ٹرانزیکشن آفیسر جاوید قمر کو ڈی،ایم،سی کیماڑی کی بہترین کارکردگی پر شیلڈ دیا۔ ہمایوں محمد خان نے کہا کہ آزادی رب العزت کی عطا کی ہوئی بیش بہا نعمت ہے اس نعمت کی قدر کرنا ہم سب پر لازم ہے، انہوں نے مزید کہا ہمیں ہمیشہ اپنے اکا برین اور بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیئے کے جن کی جدوجہد اور قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا اور آج ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں پاکستان کے استحکام اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم دن رات محنت کرنی ہے
ٹرانزیکشن آفیسر جاوید قمر نے کہا کہ آزادی خدا کے طرف سے نعمت ہے اس نعمت کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دی۔ہمیں بھی انہی کے نقشہ قدم پر چل کر اس ملک کی ترقی کے لئے اپنے آپ کو ہر وقت حاضر رکھنا ہے تاکہ ہمارا ملک خوشحال رہے۔
ٹاوُن وائس چیئرمین آصف کوثر نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کاجشن شاندار طریقے سے مناتی ہیں:
آج کے دن ہمیں اپنے آباء و اجداد کے بے مثال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
جاری کردہ:
انفارمیشن آفیسر