ٹویٹر کے سی اے ای کو قتل کی دھمکیاں

ٹویٹر کے سی اے ای کو قتل کی دھمکیاں

دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹویٹر کے سی اے او کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں قتل کیے جانے کے خطرہ لاحق ہے۔ گزشتہ ہفتے کے شروع میں ٹویٹر اسپیسز پر سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ۔ ایلون مسک نے کہا کہ میں بہت تفصیل سے اس بارے میں نہیں بتاسکتا۔ مجھے اس معاملہ کو اسی طرح رکھنے دیں۔ سچ کہوں تو میرے ساتھ کچھ برا ہونے کا یا لفظی طور پر گولی مار دیے جانے کا خطرہ کافی  ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں