پھول نگر: خاوند نے طیش میں آکر بیوی کو موت کی نیند سلا دیا
پھول نگر کے نواحی گائوں سرائے چھینبہ میں خاوند نے طیش میں آکر بیوی کو گولی مارکرموت کی نیند سلادیا۔
رپورٹ کے مطابق نواحی علاقہ سرائے چھینہ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کیا۔ عمران نامی شخص اور تمام گھر والے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنےکے بعد موقع سے فرار ہوگئےہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پنہچ گئی۔ عمران نامی شخص نے تلخ کلامی کے بعد طیش میں آکر اپنی بیوی کو فائر مار کر قتل کیا۔