پنجاب بار کونسل کا ہائیکورٹ ججز، سیشن ججز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے ممبر وکیل کو توہین عدالت پر سزا سنانے کیخلاف بارکونسل نے بڑا قدم اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بار کونسل ایکٹ میں ہے کہ کوئی وکیل جب کوئی جاب کرتا ہے یا سروس میں جاتا ہے تو اسے ایک ماہ میں بار کونسل کو لائسنس سسپنڈ کرانا ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ ہائیکورٹ کے ججز اور کچھ سیشن ججز نے ابھی تک اپنا لائسنس سرنڈر نہیں کیا۔ ہم نے اس بارے میں رجسٹرار آفس کو آگاہ کر رکھا ہے۔