عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا۔
اس حوالے سے اسد عمر نے انتظامیہ کو چیلنج دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جی ایچ کیو کو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ سارا ڈرامہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، ڈی سی اسلام آباد جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔