پی ایس ایل فائنل،قلندرزکاٹاس جیت کرسلطانزکیخلاف بیٹنگ کافیصلہ

پی ایس ایل فائنل،قلندرزکاٹاس جیت کرسلطانزکیخلاف بیٹنگ کافیصلہ

 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانزکیخلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی فاتح الیون برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔

 پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویسا، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور سکندر رضا،طاہر بیگ، احسن بھٹی، حارث رؤف اور زمان خان، سیم بلنگز اور راشد خان  شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں