پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر مایا علی برہم
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شوبز اداکارہ مایا علی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ۔اداکارہ نے سماجی رابطہ کی وایب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ ’مسٹر شہباز شریف ایک ہی بار جان لے لو۔ ‘
مایا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہےجس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ عوام کیلئے مشکلات اور شدید مہنگائی کا سبب بن رہی ہے۔