اسلامیہ کالج خالی کرانے کے دوران طلبہ کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

اسلامیہ کالج خالی کرانے کے دوران طلبہ کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے کراچی کے اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے دوران طالب علم سراپا احتجاج رہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری آج صبح اسلامیہ کالج  پہنچی ۔

اس موقع پر اسلامیہ کالج کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان باہر نکل آئے اور انتظامیہ، پولیس اور عدالت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

احتجاج کے دوران طالب علموں کی جانب سے ٹائر جلائے گئے جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع کی گئی۔

بعدازاں پولیس نے طلبہ کو حراست میں لینا شروع کردیا ہے جبکہ عدالتی عملے کی پولیس نفری کے ہمراہ اسکول کے اندر عدالتی کارروائی  جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں