حکومت کا بڑا اقدام :گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میںبڑی کمی کر دی ہے۔ جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پانچ بنیادی اشیاء پر وفاقی حکومت کی خصوصی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے