دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ
وفاقی حکومت نے دل بیماریوں میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈریپ کی جانب سے اسٹنٹ کی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دل کے اسٹنٹ کی چار کمپنیوں کو نئے ریٹ دینے کی منظوری دی تھی۔ امریکا میں تیار کردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34ہزار369 روپے مقرر کی گئی ہے۔زینکس پرائم کی قیمت 86ہزار 711، ریزولیٹ اونکس کی قمیت 1لاکھ 24ہزار 654 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریزولیٹ انٹگریٹی کی قیمت 58ہزار 851، پروموس پریمیر کی قیمیت 75ہزار 846 مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروموس ایلیمنٹ پلس 64ہزار 844، اوسیریو کی قیمیت 1لاکھ 23ہزار 602، فائر ہاک کی قیمیت 63ہزار 205 مقرر کی گئی ہے۔بی ایم ایس انگریٹی کی قیمت 24ہزار 580، زلمس کی قیمیت 80ہزار 529قیمت مقرر کی گئی ہے۔
بائیو میٹرکس الفا سٹنٹ کی قمیت 1لاکھ 19 ہزار 388، بائیو میٹرکس نیوفلیکس سٹنٹ 86ہزار 147 اور سٹنٹ زوکون کی قیمیت 58 ہزار 992 روپے مقرر کی گئی ہے۔