مور چور کو بھی 10 سال سزا ہوگئی

مور چور کو بھی 10 سال سزا ہوگئی

کیا مور چور کو بھی 10 سال سزا ہوگئی؟ 

 عمران خان کی گرفتاری کے بعد9 مئی کو ملک میں پُرتشددمظاہرے شروع ہوگئے ،اس  دوران لاہور میں واقع کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بولا گیا ۔جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں ۔

ایک معمر شخص کو دیکھا گیا کہ وہ کورکمانڈر کے گھر سے قورمہ چوری کرکے آرہے ہیں ایک کے ہاتھ میں مور تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیل گئی کہ اس مور چور کو 10 سال سزا ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ یہ شخص کور کمانڈر کی رہائش گاہ سے مور ’چُرا‘ کر لے جا رہا تھا۔ تاہم بعد میں متعدد یوٹیوبرز کو اس نوجوان نے بتایا کہ اس نے مور کو ’ریسکیو‘ کیا تھا۔

کچھ ٹویٹر صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس شخص کو مور چُرانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سُنا دی گئی ہے۔ماہا نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ ایف ایس سی کا سٹوڈنٹ ہے اور ایک ہفتے میں ان کے فائنل امتحان ہونے والے ہیں لیکن انہیں ایک مور اٹھانے کے جُرم میں 10 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب بھر میں پُرتشدد مظاہروں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 3500 سے زائد افراد کو گرفتار کر رکھا ہے اور کسی ایک ملزم کے کیس کا چالان بھی پنجاب کی کسی عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں