امریکی صدرنےکرونا نیشنل ایمرجنسی ختم کر دی

امریکی صدرنےکرونا نیشنل ایمرجنسی ختم کر دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تین برس قبل امریکا میں نافذ کی جانے والی نیشنل ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر بائیڈن نے کانگریس کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی ختم کرنے کیلئے منظور کی جانے والی قرارداد پر پیر کو دستخط کیے۔ یہ ایمرجنسی ایسے وقت میں ختم کی گئی ہے جب 11 مئی کو اس کی معیاد ختم ہو رہی تھی۔کرونا وائرس سے متعلق نیشنل ایمرجنسی کے ذریعے حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر ہنگامی اقدامات کیے تھے۔

  ایمرجنسی کے تحت امریکا، میکسیکو سرحد پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔جب کہ اس مد میں اربوں ڈالرز کی رقم خرچ کی گئی تھی۔اس ایمرجنسی کے تحت وبا کے باعث متاثر ہونے والے کاروباروں کو سہارا دینے کیلئے بھی مختلف معاشی پیکجز کا اعلان کیا گیا تھا۔

وبا کا زور ختم ہونے کے بعد ایمرجنسی کے تحت مختلف منصوبوں کو پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے جب کہ کچھ مرحلہ وار ختم کیے جا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو ایک سطری بیان میں تصدیق کی گئی کہ صدر بائیڈن نے اس قرارداد پر دستخط کر دیے ہیں۔

واضح رہےعوامی سطح پر اس قرارداد کی مخالفت کے باوجود صدر بائیڈن نے اسے ویٹو نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں