آٹا بھی نا ملا خاوند کی آخری نشانی بھی گئی، 90 سالہ خاتون لٹ گئی

آٹا بھی نا ملا خاوند کی آخری نشانی بھی گئی، 90 سالہ خاتون لٹ گئی

آخری نشانی بھی گئی آٹا بھی نہ ملا،  شیخوپورہ میں فری آٹالینے آئی 90 سالہ ضعیف خاتون لٹ گئی دو خواتین کمپنی باغ میں آئی جہاں شریفاں بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں چھین کررفوچکر ہو گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  شیخوپورہ میں فری آٹالینے آنے والی 90 سالہ ضعیف خاتون کو لوٹ لیا گیا 90 سالا خاتون کے مطابق دو خواتین کمپنی باغ میں آئیں اور آٹا دلانے کا جھانسہ دے کر سائیڈ پر لے گئیے۔ جہاں انہوں نے شریفاں بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں زبردستی کھینچ کر رفوچکر ہو گئیں جس کی وجہ سے خاتون کان شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکو  اہلکاروں نے خاتون کو  طبی امداد مہیا کی۔ ملزمان خاتون نے ضعیف خاتون سے سوال کیا کہ آپ سونے کی بالیاں پہن کر فری آٹا لینے کیوں آئیں؟ تو خاتون کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کی آخری نشانی تھی جسے میں نے کبھی نہیں اتارا تھا ۔

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث فری آٹا کے بنائے گئے تمام پوائنٹس پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوج کی شکایات مل رہی ہیں مگر اس کے باوجود بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں